کیا کوئی غیر مسلم خاتون اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے غیر مسلم والدین کے گھر رہتے ہوئے وہاں کھانا وغیرہ کھا سکتی ہے؟
جواب
اسلام قبول کرنے کے بعد جب تک اس خاتون کا اپنا کوئی ذریعۂ معاش نہ ہو وہ اپنے والدین کے گھر رہ سکتی ہے اور وہاں کھانا بھی کھا سکتی ہے۔ البتہ ایسے کھانے جن پر غیر اللہ کا نام لیا جائے، ان سے اسے احتراز کرنا ہوگا۔