فطرہ کی مقدار

فطرہ کی مقدار کے بارے میں بڑا اختلاف پایا جاتا ہے۔کوئی سوا سیر گیہوں دیتا ہے تو کوئی پونے دو سیر‘ اور کوئی سوا دوسیر۔ صحیح مقدار کیا ہے اور اس سلسلے میں آپ کا عمل کیا ہے؟
جواب

فطرہ کی مقدار میں اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ عرب میں جو اوزان اور پیمانے اس وقت رائج تھے،ان کو موجودہ زمانے کے اوزان اور پیمانوں کے مطابق بنانے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔مختلف اہل علم نے اپنی تحقیق سے جو کچھ اوزان بیان کیے ہیں ، عام لوگ ان میں سے جس کے مطابق بھی فطرہ دیں گے،سبک دوش ہوجائیں گے۔ اس معاملے میں زیادہ تشدد کی ضرورت نہیں ہے۔ (ترجمان القرآن ، جولائی ۱۹۵۷ء)