قادیانیوں کا ذبیحہ

علمائے امت نے بالاتفاق قادیانیوں کو خارج ازاسلام قراردے دیا ہے۔اس کا لازمی نتیجہ یہ ہونا چاہیے کہ ان کا ذبیحہ مسلمانوں کے لیے ناجائز قرارپائے۔ براہ کرم اس مسئلہ میں رہ نمائی کیجیے۔

جواب

میں اپنی دوسری مشغولیتوں کی وجہ سے فقہی سوالات کے جوابات جلد نہیں دے سکتا۔ تاخیر ہوچکی ہے اس لیے جواب زندگی میں شائع کردینا مناسب ہے۔ جواب یہ ہے کہ آپ نے لازمی نتیجہ کے طورپر جو بات سمجھی ہے وہ میرے نزدیک صحیح ہے۔ جب قادیانیوں کے ختم نبوت کے مسلمہ اور بنیادی عقیدے سے انکار کی بناپر عالم اسلام کے معتمد علیہ علماکی جماعتوں نے خارج ازاسلام قراردے دیا تو ظاہر ہے کہ ان کا ذبیحہ بھی مسلمانوں کے لیے جائز نہ ہوگا۔  (ستمبر۱۹۷۹ء،ج۶۳،ش۳)