مقروض نو مسلم کی نماز ِجنازہ

کلمۂ شہادت پر اقرار کے چارپانچ روز یا چار پانچ گھنٹے بعد ایک شخص کی وفات ہوگئی اور باوجود استطاعت کے اس نے ایک مسلمان قرض خواہ کے قرض کو ادا نہیں کیا۔ کیا آپ اس کو مسلمان سمجھتے ہوئے جنازہ کی نما ز پڑھیں گے یا نہیں ؟
جواب

یقیناً میں اس کی نماز جنازہ پڑھوں گا۔ ( ترجمان القرآن ،اگست ۱۹۶۱ء)