اسلام نے مرد کو قوّام بنایا ہے۔لیکن اگر کسی مملکت میں عورت سربراہ بن جائے تو کیا مردوں پر اسے قوامیت حاصل ہوجائے گی؟
جواب
اسلام نے خاندانی نظام میں مرد کو قوّام بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ عورت پر اسلامی ریاست کی قیادت کی ذمے داری نہیں ڈالی جاسکتی۔ اس لیے یہ سوال نہیں پیدا ہوتا کہ اسلامی ریاست میں عورت سربراہ بن جائے تو وہ مردوں کی قوام ہوجائے گی۔ اس کی تشریح میری کتابوں ’عورت اسلامی معاشرہ میں ‘ اور ’مسلمان عورت کے حقوق‘ میں دیکھی جاسکتی ہے۔