اس میں شک نہیں کہ عورت شرعی حدود کی پابندی کے ساتھ گھر سے باہر نکل سکتی ہے۔ لیکن موجودہ دور میں جہاں اخلاقی و معاشرتی برائیاں عام ہوچکی ہیں ، اس اجازت سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے؟ اور اس معاملے میں مسلمان خواتین کا کیا رول ہونا چاہیے؟
جواب
بہت سی دینی و دنیوی ضرورتیں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ عورت گھر سے باہر نکلے۔ لہٰذا پردہ کے اہتمام کے ساتھ عورت گھر سے باہر نکل سکتی ہے۔ جن خرابیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان سے جہاں تک ہوسکے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔