نجاست کااثر نہ ہوتو زمین پاک ہے

ایک فلش اسٹائل بیت الخلابن رہاہے۔اس سے تقریباتین گز کے فاصلے پرایک کھتی کھد رہی ہے جس میں غلاظت دفن رہے گی اور کھتی بند رہے گی۔جس جگہ ہے وہ ایک میدان ہے جہاں نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے۔کھتی عین اس مقام پر اندردفن ہوگی جہاں ایک صف کھڑی ہوجاتی تھی۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہاں کھڑے ہوکر نماز جنازہ ادا کرنا جائز ہوگا؟

جواب

نجاست جب زمین کے اندر دفن ہوگی اور سطح زمین پراس کا کوئی اثر نہ ہوگا توسطح زمین پاک ہوگی۔ اس پر صرف نماز جنازہ نہیں بلکہ رکوع اور سجدے والی نماز بھی پڑھی جاسکتی ہے۔ سمجھنے کے لیے یہ صورت سامنے رکھیے کہ اگر کوئی شخص کسی چھت والے کمرے کو بیت الخلا بنادے تو اس کمرے کی چھت پرنماز جائز ہوگی کیوں کہ نیچے کی نجاست کا اثر چھت پرنہ ہوگا،چھت پاک ہوگی۔

(جولائی ۱۹۷۴ء،ج۵۳،ش۱)