نزولِ مسیح ؑ اور ظہور ِ مہدی

حضرت امام مہدی ؈ اور حضرت مسیح ؈ کے صعود یا نزول کے متعلق آپ کا کیا عقید ہ ہے۔ کیا مسیح؈ اور مہدی ؈ ایک ہی وقت میں نازل ہوں گے یاعلیحدہ علیحدہ وقتوں میں تبلیغ اسلام کریں گے؟ کیا امام مہدی ؈اور مسیح؈ ایک ہی وجود میں نازل ہوں گے یا علیحدہ علیحدہ وجود میں ؟ اگر وہ ایک ہی وقت میں نازل ہوں گے تو وہ اپنا امیر کس کو بنائیں گے؟ اور ان میں کون دوسرے کی بیعت کرے گا اور کیوں ؟ کیا مسیح ؈ نبی اﷲ ہوں گے؟اگر ایسا ہے تو ان پر وحی ہونا لازم ہے یا نہیں ؟اور وہ کس عقیدے کی تبلیغ کریں گے؟کیا اسلام کی یا عیسائیت کی؟
جواب

ظہور مہدی؈ اور نزول مسیح ؈ کے بارے میں کثرت سے جو احادیث مروی ہیں ،اُن سب کو جمع کرنے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امام مہدی ؈ کا ظہور اور مسیح ابن مریم ؈ کا نزول دونوں ایک ہی زمانے میں ہوں گے۔یہ الگ الگ شخصیتیں ہوں گی۔ مسلمانوں کے امیر وامام مہدی ؈ ہی ہوں گے۔مسیح ابن مریم ؈ اس وقت ایک مستقل صاحب شریعت نبی کی حیثیت سے نہ ہوں گے بلکہ شریعت محمدیﷺ کے متبع ہوں گے اور مہدی ؈ کے پیچھے نماز ادا کریں گے۔
(ترجمان القرآن ،مارچ تا مئی ۱۹۵۱ء)