کیا ہائرپرچیز(Hirperchase)کی صورت میں چیزیں خریدی جاسکتی ہیں ؟ اس کا اصول یہ ہے کہ کسی چیز کی قیمت پرادائے قیمت کی مدت کا لحاظ کرکے منافع کاتعین کیاجاتاہے۔ اور اصل قیمت میں یہ رقم شامل کرکے اقساط کا تعین کیاجاتا ہے۔اس طرح نقد ادائیگی کے مقابلے میں ہائر پر چیز کی رقم زیادہ ہوجاتی ہے۔ براہ کرم بتائیں کہ اس طرح کی خریدوفروخت جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
اس طرح کی خریدوفروخت جائز ہے۔میں نے ’زندگی‘ جلد ۴۳،اگست ۱۹۶۹ء، کے شمارے میں ’نقد وادھارقیمتوں میں فرق‘ کے عنوان سے اس مسئلے پرکچھ تفصیل سے لکھا ہے۔ اگر آپ کو وہ شمارہ مل جائے تو پڑھ لیجیے۔
فتاویٰ دارالعلوم دیوبند جلد۷۔۸، شائع کردہ کتب خانہ امدادیہ، دیوبند میں بھی ادھار بیع کی صورت میں قیمت بڑھانے کو جائز لکھا ہے۔ (ستمبر ۱۹۷۹ء،ج۶۳،ش۳)