نمازِ جمعہ میں شرطِ مصر

براے مہربانی نمازِ جمعہ میں شرطِ مصرکے بارے میں اپنی تحقیق سے آگاہ کیجیے۔
جواب

نمازِ جمعہ میں شرطِ مصر کے متعلق مجھے علماے حنفیہ سے اختلاف ہے،میری تحقیق یہ ہے کہ بعد کے لوگوں نے خود امام ابوحنیفہؒ ہی کے استدلال واستنباط کو اِ س معاملے میں نہیں سمجھا۔ امام صاحب کامدعاصرف یہ تھا کہ اقامتِ جمعہ ایسی آبادیوں میں ہو جو اپنے علاقے کے اندر مرکزی حیثیت رکھتی ہوں ۔ اور یہ حدیث کے عین مطابق ہے۔ لیکن بعد کے لوگوں نے مصر کا مدلول متعین کرنے میں کھینچ تان کی اور متعدد ایسی شرطیں بڑھا دیں جن کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔اس مسئلے پر مفصل بحث ترجمان القرآن میں کی جاچکی ہے۔({ FR 1436 }) (ترجمان القرآن ، جولائی ،اکتوبر ۱۹۴۴ئ)