نماز جمعہ سے متعلق چند سوالات

(۲)کیا ہر تیسرا یا چوتھا جمعہ ضرورباجماعت ہونا چاہیے؟

جواب

ہرجمعہ باجماعت ہونا چاہیے۔ جماعت جمعہ کی نماز کےلیے شرط ہے۔ کوئی شخص تنہا جمعہ کی نماز ادا کرے تو جمعہ کی نماز نہیں ہوگی۔ آپ کے سوال سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید جمعہ کوآپ جمعہ کی دورکعت نماز ادا کرتے رہے ہیں۔  اگر ایسا ہواہے تو آپ نے غلط کیا ہے۔ آپ کی جمعہ کی نماز ہوئی نہیں اور ظہر کی نماز قضاہوگئی۔ اس لیے جتنے دن آپ نے ایساکیا ہے اتنے دنوں کی نماز ظہر کی قضا آپ پر فرض ہے۔ اتنے دنوں کی نماز ظہر قضا پڑھیے۔