نماز جنازہ عیدین کی نماز سے پہلے پڑھنی چاہیے یا بعد میں ؟ حدیث سے جواب دیجیے۔
جواب
حدیث میں اس کا جواب نہیں ہے۔فقہاء احناف کہتے ہیں کہ عیدین کی نماز جنازہ کی نماز سے پہلے پڑھنا چاہیے اورخطبۂ عیدین نماز جنازہ کے بعد دینا چاہیے۔ لیکن اس کے لیے دلیل صرف یہ دی گئی ہے کہ اگر نماز جنازہ پہلے پڑھی جائے تو نماز عید میں انتشار پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے جواب میں کہاجاسکتا ہے کہ خطبہ سےپہلے نماز جنازہ ادا کرنے میں خطبے اور اس کی سماعت میں انتشار پیدا ہونے کا قوی اندیشہ موجود ہے۔ بہتر یہ معلوم ہوتاہے کہ نماز اور خطبے سے فارغ ہوکر ہی نماز جنازہ پڑھی جائے الا یہ کہ کوئی بات ایسی ہوکہ خطبے سے پہلے نماز جنازہ پڑھ لینا ضروری محسوس ہو۔
(اپریل۱۹۶۹ء،ج۴۲،ش۴)