پاکستان کی بقا و استحکام کے لیے اسلامی نظامِ تعلیم کی ضرورت

آپ کی نگاہ میں پاکستان کی بقا و استحکام کے لیے اسلامی نظامِ تعلیم کی ضرورت و اہمیت کیا ہے؟
جواب

پاکستان کے بقا و استحکام کے لیے اسلامی نظام تعلیم کی ضرورت و اہمیت کا اندازہ اس حقیقت کو ذہن نشین کرلینے سے ہوسکتا ہے کہ ملک و قوم کی قیادت ہمیشہ تعلیم یافتہ طبقے ہی کے ہاتھ میں ہوتی ہے اور ان پڑھ یا نیم خواندہ طبقے اپنے قائدین ہی کے پیچھے چلتے ہیں ۔ تعلیم یافتہ طبقے کے بنائو اور بگاڑ میں نظام تعلیم کو جو مقام حاصل ہے وہ محتاج بیان نہیں ہے۔
(ترجمان القرآن، جولائی ۱۹۷۷ء)