ہمارے علاقے میں پٹ سن (جوٹ) کی پیداوار زیادہ ہے۔چند افراد اس کا عشر نہیں نکالتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پٹ سن چوں کہ غلہ نہیں ہے اس لیے اس پر عشر نہیں ہے۔ اس مسئلے کی وضاحت کیجیے اور فوری طورپر جواب دیجیے۔
جواب
جولوگ یہ کہتے ہیں کہ پٹ سن چوں کہ غلہ نہیں ہے اس لیے اس پر عشرواجب نہیں ہےوہ غلط کہتے ہیں۔ انھیں بتائیے کہ عشر صرف غلہ پر واجب نہیں ہوتا بلکہ پھلوں پر بھی واجب ہوتاہے۔گنے اور زعفران پربھی واجب ہوتاہے اور روئی (کپاس) پربھی واجب ہوتاہے۔ان میں سے کوئی چیز بھی غلہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس پر عشرواجب ہوتاہے۔اس سے معلوم ہواکہ پٹ سن پربھی عشرواجب ہوگا۔زمین کی ہروہ پیداوار جو بالقصد پیدا کی جاتی ہے اوراس کی خریدوفروخت ہوتی ہے اس پر عشرواجب ہے۔ یہاں تک کہ اگرکوئی مسلمان اپنی زمین میں گھاس کی زراعت کرتاہے اوراس کو فروخت کرکے پیسے حاصل کرتاہے اس پر بھی عشرواجب ہے۔ جولوگ پٹ سن پیداکرتے ہیں ان سے کہیے کہ عشرنکالیں ورنہ گنہ گارہوں گے۔ (جون ۱۹۷۵ء، ج ۵۴، ش۶)