آڑھتی بائع اور خریدار سے کمیشن لینے کے علاوہ ایک حرکت یہ بھی کرتا ہے کہ مال کا سودا ہوجانے کے بعد اس میں سے کچھ مقدار’’چونگی‘‘ کے نام سے لے لیتا ہے۔مثلاًپھل ہوں تو ان میں سے چند دانے لے لے گا اور سبزی ہو تو اس میں اپنا حصہ لگائے گا۔اس چونگی کی حیثیت کیاہے؟
جواب
یہ چونگی لینا آڑھتی کی زیادتی ہے۔وہ جب اپنا طے شدہ کمیشن لے چکا تو اب اسے اورکچھ لینے کا حق نہیں ۔ حقیقت میں یہ’’دست درازی‘‘ ہے جس کا ایک معصوم نام ’’چونگی‘‘رکھ لیا گیا ہے۔ (ترجمان القرآن، اگست ۱۹۴۶ء)