ڈاکٹر کے لیے فیس کا تعین یا اس کا مطالبہ جائز ہے یا اسے مریض کی مرضی پر چھوڑ دینا چاہیے؟
جواب
ڈاکٹر کی فیس اُصولاًتو جائز ہے، مگر ڈاکٹروں نے بالعموم فیس کے معاملے میں ایسے طریقے اختیار کرنے شروع کردیے ہیں جو گناہ اورظلم اور سخت قساوت کی حد تک پہنچ جاتے ہیں ۔اسی بنا پر ہماری یہ راے ہے کہ تمام ڈاکٹروں کو حکومت کی طرف سے کافی وظیفے ملنے چاہییں اور انھیں مریضوں کا مفت علاج کرنا چاہیے۔ (ترجمان القرآن ،جون۱۹۵۳ء)