کمیون ازم کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے اور ختم کرنے کی صلاحیت اسلا م اور عیسائیت کس میں ہے؟
جواب
کمیون ازم کے سیلاب کو روکنے کی صلاحیت کسی ایسے ہی نظام زندگی میں ہوسکتی ہے جو انسانی زندگی کے عملی مسائل کو اس سے بہتر طریقے پر حل کرسکے اور اس کے ساتھ انسان کو وہ روحانی اطمینان بھی بہم پہنچا سکے جس کا کمیون ازم میں فقدان ہے۔ایسا نظام اگر بن سکتا ہے تو صرف اسلام کی بنیاد پر بن سکتا ہے۔ (ترجمان القرآن، اکتوبر ۱۹۶۱ء)