کیا تصوّف مفید ہے؟

تصوّف جس کی دوسری تعبیر احسان وسلوک بھی ہے،جس کی تعلیم اکابر نقش بندیہ،چشتیہ،سہروردیہ، قادریہ، وغیرہ نے دی ہے،جیسے حضرت شیخ شہاب الدین محمد نقش بند، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی، حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی اس تصوّف کو آپ حضرات دین کے لیے مفید سمجھتے ہیں یامضر؟
جواب

ہمارے نزدیک ہر وہ چیز جو کتاب اﷲ وسنت رسول اﷲ سے مطابقت رکھتی ہے وہ مفید ہے اور جو مطابقت نہیں رکھتی وہ مضر ہے۔ اسی کلیے میں تصوّف بھی آجاتا ہے۔ تصوّف میں بھی کتاب وسنت کے مطابق جو کچھ ہے، حق ہے، اس کا مفید ہونا شک وشبہہ سے بالاتر ہے۔ لیکن جو آمیزش بھی کتاب وسنت سے ہٹی ہوئی ہے، اس سے ہم اجتناب کرتے ہیں ، اور دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں ۔ ( ترجمان القرآن ،اگست۱۹۶۱ء)