گرل گائیڈز اورAPWA جیسے اداروں کا حکم

کیا گرل گائیڈ، اپوا (APWA)({ FR 2056 })، یا دیگر وائی ،ایم ،سی ،اے (YMCA)({ FR 2057 }) اور وائی، ڈبلیو، سی، اے (YWCA)({ FR 2058 }) جیسے ادارے اسلامی نظام میں گوارا کیے جاسکتے ہیں ؟
جواب

گرل گائیڈز (Girl Guides) کے لیے اسلام میں کوئی جگہ نہیں ۔ اپوا(APWA) قائم رہ سکتی ہے بشرطیکہ وہ اپنے دائرہ عمل میں رہ کر کام کرے اور قرآن کا نام لے کر قرآن کے خلاف طریقے استعمال کرنا چھوڑ دے۔ (YMCA) عیسائی عورتوں کے لیے رہ سکتا ہے مگر کسی مسلمان عورت کو اس میں گھسنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مسلمان عورتیں چاہیں تو (YWMA) ({ FR 2059 })بنا سکتی ہیں ، بشرطیکہ وہ اسلامی حدود میں رہیں ۔ (ترجمان القرآن، جنوری۱۹۶۲ء)