اسلام کے اندر ایسی کوئی گنجائش ہے یا نہیں کہ کسی کو گودلیا جائے؟
جواب
گودلینے کا ایک مطلب تو کسی کو متنبیٰ بنانا ہے جیسا کہ ایام جاہلیت میں لوگ کرتے تھے۔ اس کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں ہے۔ گود لینے کا ایک مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ کوئی کسی دوسرے کے لڑکے یا لڑکی کو اپنی پرورش میں لےلے اور اس کے تمام اخراجات کاکفیل بن جائے، اس کو حقیقی بیٹے یا بیٹی کی حیثیت سے نہ رکھے۔ اس کی اسلام میں نہ صرف گنجائش ہے بلکہ یہ بڑی نیکی کاکام ہے۔ خصوصاً کسی یتیم کی پرورش وپرداخت کی توبے حد ترغیب دی گئی ہے۔ (مارچ۔اپریل۱۹۸۰ج۶۴ش۳۔۴)