سائنس کے طالب علموں کو پریکٹیکل کرتے وقت کیمسٹری کے مضمون سے متعلق اشیاکی گیس ناک کے قریب لاکر سونگھنی پڑتی ہیں۔ ایسی حالت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ اگر ٹوٹ جاتا ہے تو کیا وہ لوگ ان دنوں کے روزے نہ رکھیں اور پھر قضا رکھیں ؟
جواب
میرے خیال میں گیس سونگھنے سےروزہ نہیں ٹوٹتا جس طرح عطر سونگھنے سے یا گلاب اور کوئی دوسرا پھول سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ عطریات کے بارے میں کہاگیا ہے
وَلَا یُفْطِرُاَیْضًا بِشَمِّ الرَوَائِحِ العَطَرِیّۃِ کَالْوَرَدِ وَالنَّرجسِ۔
(الفقہ علی المذاھب الاربعہ جلد۱،ص ۵۶۶)
’’مختلف قسم کی خوشبوئیں جیسے گلاب اور نرگس کے پھول سونگھنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔‘‘ (نومبر۱۹۷۰ء، ج ۴۵، ش ۵)