موجودہ کریمینل پروسیجر کوڈ (ضابطۂ فوج داری) کی دفعہ ۴۸۸ کے مطابق بیوی عدالت فوج داری میں نفقے کا دعویٰ کر سکتی ہے لیکن عدالت فوج داری زیادہ سے زیادہ سو روپے ماہانہ دلوا سکتی ہے۔ کیا آپ اس مقدار کے اضافے کے حق میں ہیں ؟
جواب

جی ہاں ۔ عدالت کو یہ حق ہونا چاہیے کہ زوجین کی حیثیت کے مطابق نفقہ دلوائے۔ کسی خاص مقدار کا تعیّن ازروے قانون کر دینا مناسب نہیں ۔