اسلامی حکومت کی نیشنلائزیشن (nationalisation)کے بارے میں کیا پالیسی ہونی چاہیے؟
جواب

میں نے جہاں تک اس مسئلے کا اسلام کی روشنی میں مطالعہ کیا ہے،میں کہہ سکتا ہوں کہ اسلام ذرائع پیدا وار کو قومی بنانے کے پروگرام کو بطور اصول کے اختیار نہیں کرتا۔ یہ چیز اسلام کے سارے اجتماعی نظام کے مزاج کے خلاف ہے۔اسلام کے نقطۂ نظر سے کسی ملک یا ریاست کے معاشی مسائل کا یہ صحیح حل نہیں ہے کہ سارے وسائل پیدائش کو قومی ملکیت بنادیا جائے۔البتہ کسی صنعتی یاتجارتی شعبے کے بارے میں اگر تجربے سے معلوم ہو کہ اسے شخصی تحویل میں رکھ کر فروغ دینا ممکن ہی نہیں ہے، تو ایسی صورت میں اسے ریاست کے کنٹرول میں لیا جاسکتا ہے۔ (ترجمان القرآن، ستمبر ۱۹۵۴ء)