تین سیر فی من( ۳۱ حصۂ پیدا وار کے علاوہ)کل پیدا وار میں سے جداگانہ طو رپر وصول کیا جاتا ہے اور کسی طرح کا لگان یا بیگار پہرہ وغیرہ کی خدمات نہیں لی جاتیں ۔
جواب

]اس شکل[ کا پہلا حصہ غلط ہے،اسے بدل دیجیے۔پیداوار میں سے ۳۱ حصہ کے علاوہ تین سیر فی من کل انبار میں سے وصو ل کرنا آپ کی پوری بٹائی کو ناجائزقرار دیتا ہے۔آپ صرف نسبت کے اعتبار سے اپنا حصہ لینے کے حق دار ہیں ۔وزن کے اعتبار سے ایک متعین مقدار وصول کرنے کا آپ کو حق نہیں ہے۔ (ترجمان القرآن ، اکتوبر۱۹۵۰ء )