کیا آپ ارکانِ جماعت اسلامی کے سوا باقی سب مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں ؟
جواب

یہ الزام کہ ہم ارکان جماعت اسلامی کے سوا باقی سب مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں ، اگر ہماری ان تمام تحریرات کو پڑھنے کے بعد لگایا گیا ہے جو ہم نے اس الزام کی تردید میں بار بار لکھی ہیں ، تو اس کا جواب صبر کے سوا نہیں ہے۔({ FR 1038 }) آخر سارے معاملات کا فیصلہ اسی دنیا میں تونہیں ہوجانا ہے، کوئی عدالت آخرت میں بھی تو قائم ہوگی۔
(ترجمان القرآن، جون ۱۹۴۶ء)