ثُمَّ لْیَقْطَعْ کا ترجمہ
لِیَقْطَعْ، یہاں عزم و جزم کے ساتھ کسی معاملے کا فیصلہ کرنے کے مفہوم میں ہے۔
سورئہ النمل میں ہے قَالَتْ يٰٓاَيُّہَا الْمَلَؤُا اَفْتُوْنِيْ فِيْٓ اَمْرِيْ۰ۚ مَا كُنْتُ قَاطِعَۃً اَمْرًا حَتّٰى تَشْہَدُوْنِ (النمل:۳۲)
َْ ’’یعنی میں کسی معاملے کا قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک آپ لوگ موجود ہوکر مشورہ نہ دیں ۔‘‘ لہٰذا پورا جملہ یہ ہوگا: اسے چاہیے کہ ایک رسی کے ذریعے آسمان تک پہنچے پھر اپنے معاملے کا فیصلہ کرلے، پھر دیکھ لے کہ آیا اس کی تدبیر اس کے غم کو دور کرسکتی ہے۔