بائبل کے مشتملات
تفہیم القرآن جلد دوم، سورۂ توبہ، حاشیہ ۲۹، صفحہ ۱۴۹ ملاحظہ ہو۔
’’عزیر سے مراد عزرا (Ezra) ہیں ، جنھیں یہودی اپنے دین کا مجدد مانتے ہیں ۔ ان کا زمانہ ۴۵۰ قبل مسیح کے لگ بھگ بتایا جاتا ہے۔ انھیں عزیر یا عزرا نے بائبل کے پرانے عہد نامے کو مرتب کیا اور شریعت کی تجدید کی۔‘‘
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب عزیر کا زمانہ ۴۵۰ قبل مسیح بتایا جاتا ہے تو آخر انھوں نے بائبل کے کون سے پرانے عہد نامے کو مرتب کیا، جب کہ بائبل (انجیل) تو حضرت عیسیٰؑ پر نازل ہوئی ہے؟