مدت رضاعت کاحکم

تفہیم القرآن جلد اول میں سورۃ البقرۃ کے مطالعہ کے دوران جب میں آیت وَالوَالِدَاتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَھُنَّ حَوْلَیْنِ کَامِلَیْنِ (آیت ۲۳۳) پرپہنچا تو دوسوالا ت ذہن میں آئے (۱)      اگریہ حکم اسی صورت کے لیے خاص ہے جب زوجین ایک دوسرے سے علیحدہ ہوچکے ہوں (جیسا کہ مولانا موصوف نے حاشیہ میں لکھا ہے) توعام … Read more

عدت کے بعض مسائل

(۲) ایک صاحب اپنی بہن سے ملنا چاہتے تھے۔چوں کہ اپنی زندگی کے آخری ایام گزار رہے تھے اس لیے خود ملنے نہیں جاسکتے تھے اور بہن بیوہ ہوگئی تھیں، عدت گزاررہی تھیں، اس لیے بہن بوجہ عدت اپنے بھائی سے نہ مل سکی اور بھائی کا انتقال ہوگیا۔ (۱)      کیا عدت میں اتنی … Read more

عدت کے بعض مسائل

    (۱) براہ کرم درج ذیل سوالات کے جوابات قرآن وسنت کی روشنی میں دے کر ممنون فرمائیں۔ (۱)      ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین سال تک ترک تعلق کے بعد طلاق مغلظہ دے دی۔ ایسی صورت میں جب کہ حمل کا شبہ باقی نہیں رہا مطلقہ پرنکاح ثانی سے قبل عدت واجب ہے … Read more

نکاح میں کفوکامسئلہ

فقہ حنفی کی مبسوط کتابوں میں کفاءت یعنی کفو ہونے کے مسئلے کے لیے مستقل ایک باب مرتب کردیاگیاہے اور شاخ درشاخ مسائل کا ایک جنگل پھیلادیاگیا ہے۔اس جنگل میں اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَاللہِ اَتْقٰکُمْ (اللہ کے نزدیک تم میں کا سب سے مکرم اورباعزت وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگارہے) کی حقیقت گم ہوکر … Read more

ہرجائز چیز کی کاشت جائز ہے

ادھر کچھ عرصہ سے کشمیر میں ہوپس(Hops) کی کاشت کی جارہی ہے۔یہ ایک پھول ہوتاہے اس سے دوائیں بھی تیارکی جاتی ہیں۔ میں نے بھی اس کی کاشت کی اور پھر اسے فروخت بھی کیا۔ اب مجھے معلوم ہواکہ ہوپس سے زیادہ تر شراب تیار کی جاتی ہے۔ بعض لوگوں نے کہا کہ جب اس سےزیادہ … Read more

چندزراعتی مسائل

 اکتوبر۱۹۶۸ء کے شمارے میں رسائل ومسائل کے تحت ’چند زراعتی مسائل ‘ کے عنوان سے آپ نے چند سوالا ت کے جوابات دیے ہیں۔ ان میں سوال نمبر ۵یہ تھا ’’ایک زمین دار اپنی کھیتی باڑی کے لیے ایک نوکر اس شرط پر رکھتا ہے کہ اگر تم سال بھر کے لیے پانچ سوروپیہ … Read more

چندزراعتی مسائل

سوال  زراعت سے متعلق چند مسائل پیش خدمت ہیں۔ امید کرتاہوں کہ آپ ان کے جوابات عنایت کریں گے۔ ۱- ایک شخص قرض لے کر اپنی زمین قرض دینے والے کے پاس رہن رکھ دیتا ہے، تاوقت یہ کہ راہن مرتہن کو قرض کی رقم واپس نہ کردے۔ اس وقت تک کے لیے قرض لینے … Read more

رشوت کیا ہے؟

ہمارے والد صاحب کے نام زمین داری بانڈ ہے۔ گزشتہ سال ان کا انتقال ہوگیا۔ گھر والوں کا مطالبہ ہے کہ میں بانڈوصول کرکے لائوں۔ میرے لیے مشکل یہ ہے کہ بانڈکی وصول یابی رشوت دیےبغیر ممکن نہیں ہے۔ ایسی حالت میں کیا کروں ؟ سخت پریشان ہوں۔ اسے چھوڑدوں یا وصول کروں تو کس … Read more

انشورنس کے بارے میں ایک وضاحت

آپ نے اپنی کتاب’عشروزکوٰۃ اور سود کے چند مسائل‘ میں جان ومال کے بیمہ (انشورنس) کو ناجائز لکھا ہے۔ اس کی وجہ آپ نے یہ بتائی ہے کہ اس میں سود،جوا اور قانون وراثت کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے اور یہ تینوں چیزیں بہ نص قرآن حرام ہیں۔ لیکن ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی صاحب … Read more

قومیائے جانے کے بعد بینکوں کا سود اور بیمہ

بینکوں اوربیمہ کمپنیوں کے قومیائے جانے کے بعد مندرجہ ذیل سوالا ت ذہن میں ابھر کر سامنے آتےہیں، ان کے جوابات مطلوب ہیں۔ ۱- بینکوں کے پرائیویٹ سیکٹر میں ہونے کی صورت میں روپے رکھنے والے کو جو منافع بینکوں کی طرف سے دیاجاتا تھاوہ سود کی تعریف میں اس لیے آتاتھاکہ روپے رکھنے والا … Read more