کیا موجودہ دور کی جنگوں میں گرفتار خواتین کی حیثیت ملک ِیمین کی ہوگی؟

قرآن نے جنسی تعلق جائز ہونے کے لیے نکاح کے علاوہ دوسری صورت ’ملک یمین ‘ کی بتائی ہے۔ مولانا مودودیؒکی تفسیر ’تفہیم القرآن ‘ کے مطالعہ سے ہمیں یہی بات معلوم ہوئی ہے۔ تو کیا آج کے دور میں عرب ممالک میں جو جنگیں ہو رہی ہیں ، ان میں گرفتار خواتین کی حیثیت ’ملک یمین ‘ کی ہوگی؟

امّتِ محمدیہ کا مشن

اللہ کے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا مشن یہ بیان کیا گیا ہے کہ آپ قوموں کے اختلافات میں صحیح بات کی طرف رہ نمائی فرمائیں ۔کیا آپ کے ساتھ یہ مشن ختم ہوگیا یا آپ کے بعد اب یہ آپ کی امّت کی ذمے داری ہے؟

بعض احادیث کی تحقیق(۱)

ایک حدیث یہ بیان کی جاتی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’ ہر عمل کے اللہ تعالیٰ کے یہاں پہنچنے کے لیے درمیان میں حجاب ہوتا ہے ، مگر لا الہ الا اللہ اورباپ کی دعا بیٹے کے لیے۔ ان دونوں کے لیے کوئی حجاب نہیں ‘‘۔
بہ راہِ کرم واضح فرمائیں کہ یہ حدیث کیا درجہ اورمقام رکھتی ہے؟ کیا اسلام میں صرف لڑکے ہی خصوصیت واہمیت رکھتے ہیں اوربھلائیوں اوررحمتوں کےمستحق ہیں ؟ لڑکیوں کی کوئی حیثیت واہمیت ؟ اگر باپ اپنی بیٹیوں کے لئےدُعا کرے تو کیا بہ راہِ راست اللہ تک نہیں پہنچتی؟ پھر اسلام کے متعلق یہ دعویٰ کیا مقام رکھتا ہے کہ اس نے عورت اورمرد کو برابر کا مقام عطا کیا ۔
امید ہے ، اس اشکال کا ازالہ فرمانے کی زحمت گوارا کریں گے۔

یک حدیث پڑھی ،جس میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے زکام کا علاج کرنے سے منع فرمایا ہے اوراس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اس سے جذام کی بیماری دور ہوتی ہے۔ حدیث نقل کرنے والے نے آگے لکھا ہے کہ حکما حضرات بھی زکام کا فوری علاج بہتر نہیں سمجھتے ، بلکہ کچھ دنوں کے بعد علاج کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔
براہِ کرم بتائیں ، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟اور ا س کے مطابق زکام کا فوراً علاج نہیں کرنا چاہیے۔

اہلِ کتاب اور شِبہ اہلِ کتاب

:کیا ہندوستان کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ یہاں اللہ کے پیغمبر اللہ کی کتابوں کے ساتھ آئے ہوں گے، اس لیے انہیں اہلِ کتاب کی حیثیت دی جائے ؟

خواتین کا اجتماعی سفر

ہم لوگ ریاستی سطح پر خواتین کی ایک کانفرنس کررہے ہیں ۔ اس میں مختلف شہروں سے طالبات او ر خواتین شریک ہوں گی۔ عموماً یہ سب گروپ کی شکل میں سفر کرتی ہیں ۔ ہر ایک کے ساتھ اس کا محرم نہیں ہوتا ۔ بعض حضرات اس پر اشکال پیش کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر لڑکی یا عورت کے ساتھ دورانِ سفر کوئی محرم ہونا ضروری ہے ۔
بہ راہِ کرم مطلع فرمائیں ، کیا اس پر تمام ائمہ کا اتفاق ہے ؟ یا ان میں سے بعض مختلف رائے رکھتے ہیں ۔ اس سلسلے میں ائمہ اربعہ کے مسلک پر روشنی ڈالیں ۔

ممنوعہ علاقوں میں رشوت دے کر شکار

ہمارے یہاں  کچھ لوگ ان جنگلی علاقوں میں جاکر شکار کرتے ہیں جہاں  شکار کرنے پر حکومت کی طرف سے پابندی ہوتی ہے۔اس کے لیے انھیں فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کو رشوت دینی پڑتی ہے۔جب ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جاتی ہے توکہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کوئی کام بغیر رشوت کے نہیں ہوتا،اس لیے اگر ہم رشوت دے کر ایسے جانوروں کا شکار کرتے ہیں جو اسلامی شریعت میں  حلال ہیں تو اس کا شکار کرنے اورکھانے میں کوئی حرج نہیں  ہے۔ بہ راہ کرم اس معاملے کی وضاحت فرمائیں ۔

کیا اسلام تعدیہ (Infection)نہیں مانتا؟

ایک حدیث میں کہا گیا ہے:’’ لا عدوی‘‘ (انفیکشن نہیں ہوتا)۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام انفیکشن کو نہیں مانتا۔ آج کے دور میں انفیکشن ایک زندہ حقیقت ہے۔ بہت سی بیماریاں متعدی ہوتی ہیں ۔ایک سے دوسرے کو لگتی ہیں ۔پھر اس حدیث کا کیا مطلب ہے؟