کیا عورت کے لیے چست لباس پہننا جائز ہے؟
آج کل عورتوں میں چست لباس بہت عام ہوگیا ہے ، خاص طورپر جسم کے نچلے حصے میں پہناجانے والا لباس ۔چنانچہ ٹانگوں کو حجم بالکل نمایاں رہتا ہے ۔ دینی حلقوں کی خواتین بھی ایسا لباس زیب تن کرنے میں کوئی عارمحسوس نہیں کرتیں ۔ کیا ’عموم بلویٰ ‘کی وجہ سے ایسا لباس اب جوا ز کے دائرے میں آگیا ہے؟بہ راہ کرم وضاحت فرمائیں ۔