غیریقینی مدّتِ قیام اورنمازِقصر

میں اپنی سسرال آیا ہواتھا کہ لاک ڈائون کا اعلان ہوگیا۔تمام ذرائع مواصلات موقوف ہوگئے۔اب گھر واپس پہنچنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔اکیس(۲۱) روز کے لاک ڈائون کا اعلان ہواہے۔اوربھی بڑھ سکتا ہے۔کیا میرے لیے نمازِ قصر کی گنجائش ہے، یا اب مجھے پوری نماز پڑھنی ہوگی؟براہ کرم رہ نمائی فرمائیں ۔

سفر میں  جمع بین الصلوٰتین کے مسائل

حالتِ سفر میں  نماز سے متعلق درج ذیل سوالات کے جوابات مطلوب ہیں 
۱- اگرمغرب کی نماز کا وقت ہوگیا ہوتو کیا اس کے ساتھ عشاء کی نماز بھی پڑھی جاسکتی ہے؟
۲- اگر امیدہوکہ رات میں کسی وقت منزل پرپہنچ جائیں  گے تو کیا اس صورت میں  بھی مغرب اور عشاء کو جمع کیاجاسکتا ہے؟
۳- اگر مغرب کا وقت ہونے کے بعد اس کی نماز نہ پڑھی جائے اوراپنے مقام پرپہنچ کر مغرب اورعشاء دونوں  نمازیں  پڑھ لی جائیں تو اس کا کیا حکم ہے؟

نمازِ استسقا

نماز استسقا کیا کھلے میدان میں پڑھنا ـضروری ہے، یا مسجد میں بھی پڑھی جاسکتی ہے؟ میدان میں پڑھی جائےتوکیا جا نماز بچھا سکتے ہیں یا نہیں ؟ کیا یہ نماز طلوع آفتاب کےفوراً بعد پڑھی جاسکتی ہے ؟ ا سے پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟

ماسک لگاکر نماز پڑھنا

اک ڈائون میں مسجدیں بندرہنے کے بعد اب دوبارہ انہیں کھول دیاگیا ہے، لیکن ساتھ ہی کہا جارہاہے کہ لوگ ماسک لگاکر مسجد آئیں ۔براہ کرم واضح فرمائیں کیا ماسک لگاکر نماز پڑھنا جائز ہے؟

تنہا نماز پڑھنے کی صورت میں اقامت

کوئی شخص تنہا نماز پڑھ رہاہوتو کیا اس صورت میں بھی وہ اقامت کہے گا؟اس کی کیا حیثیت ہے؟ مسنون ہے یا مستحب یا مباح؟اسی طرح اگر عورتوں کی جماعت ہورہی ہو یا کوئی عورت تنہا نماز پڑھ رہی ہوتو کیا اس صورت میں بھی یہی حکم ہے؟ براہ ِ کرم وضاحت فرمائیں ۔

تشہد میں انگلی کو حرکت دینا

بعض حضرات تشہد میں انگشتِ شہادت کو مسلسل حرکت دیتے رہتے ہیں ۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟براہِ کرام رہ نمائی فرمائیں ۔

نماز میں قے

کیا نماز میں قے آنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے؟

امامت کے لیے کم ازکم عمر

:ایک لڑکا ہے،جس کی عمر تقریباً اٹھارہ(۱۸) سال ہے۔ ابھی تک اس کی ڈاڑھی نہیں  نکلی ہے۔اس نے کبھی ڈاڑھی مونڈھی بھی نہیں  ہے۔وہ حافظِ قرآن ہے۔اس کو کبھی کبھی مسجد کے امام صاحب نماز پڑھانے کے لیے آگے بڑھادیتے ہیں ۔اس پر کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اس کی ڈاڑھی نہیں  ہے،وہ امامت نہیں  کرسکتا۔ گزارش ہے کہ اس مسئلہ میں صحیح رہ نمائی فرمائیں ۔کیا یہ لڑکا امامت کرسکتا ہے یا نہیں ؟

شوہرکی امامت میں بیوی کیسے نمازپڑھے؟

آج کل کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورت میں تمام لوگ اپنے گھروں پر ہیں اوروہیں پنج وقتہ نمازیں ادا کر رہے ہیں ۔ براہ کرم وضاحت فرمائیں ، گھر میں نماز باجماعت ادا کرنی ہو تو کیا بیوی جماعت میں شامل ہو سکتی ہے؟ اگر ہاں تو اس کی صورت کیا ہو؟