وراثت کے بعض مسائل

 ایک صاحب کا ان کی بیوی سے کافی دنوں سے مقدمہ چل رہا تھا۔ بالآخر عدالت نے بیوی کو کچھ رقم دلواکر علاحدگی کروادی اور طے پایا کہ دونوں میں سے کوئی آئندہ نہ دوسرے کے خلاف مقدمہ کرے گا نہ کوئی دعوی کرے گا۔ اب ان صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے … Read more

عدّت کا حساب کیسے کیا جائے؟

 میرے والد صاحب کا گذشتہ ماہ انتقال ہوگیا ہے، والدہ عدّت میں ہیں۔ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ عدّت ِ وفات کا حساب کیسے لگایا جائے گا؟ شمسی تاریخ کے حساب سے یا قمری تاریخ سے؟ فرض کیجیے، اگر گذشتہ ماہ کی ۷؍ تاریخ سے عدّت شروع ہو تو وہ کب پوری ہوگی؟

ایک تجارتی اسکیم

آپ سے ایک تجارتی اسکیم کے سلسلے میں شرعی نقطۂ نظردریافت طلب ہے۔ ایک کمپنی قسطوں پرمختلف گھریلو اشیا،فرنیچر،بجلی کے گھریلواستعمال کے سامان وغیرہ فروخت کرتی رہی ہے۔ اب اس نے ایک نئی اسکیم پیش کی ہے۔ مختصر ا ًاس اسکیم کے اہم اجزا مندرجہ ذیل ہیں۔ * بنیادی طورپر یہ رقم بچت اسکیم ہے۔ … Read more

کیا مکان کا کرایہ سود ہے؟

یوپی کے ایک اردو ہفتہ وار میں جس کا مزاج دینی ہے ایک مضمون نظرسے گزرا جس میں مکانات کرایہ پرچلانے کے کاروبار کو سودی کاروبار کہاگیا ہے اور کرایہ مکان کو سود قراردیاگیا ہے۔ اور دلیل صرف یہ دی گئی ہے کہ کرایہ مکان کی صورت میں مالک مکان کو جو رقم ملتی ہے … Read more

بینک کا قرض

حکومت نے ان لوگوں کے لیے جو گزشتہ ایمرجنسی کا شکار ہوکر میسامیں چھ ماہ سے زائد جیل میں رہے ان کی معاشی حالت سدھارنے کے لیے ایک اسکیم جاری کی ہے اور اپنی ذمہ داری پر انہیں  بینک کے ذریعے چارفی صد منافع پرقرض،خواہ وہ نقدرقم کی شکل میں ہویا بہ شکل جنس (سامان … Read more

ایک کاروبار اوراس کے بارے میں چند سوالات

 ایک اہم مسئلے پرآپ کی رہ نمائی مطلوب ہے۔ امید ہے تفصیلی جواب عنایت فرمائیں گے۔ (۱) ایک فرم ہے ’آل ویل اڈورٹائزنگ کا رپوریشن‘ اس کا میں پارٹنرہوں (اس فرم میں میرا حصہ ۶۵فیصد ہے)۔اس فرم کے کاروبار کی نوعیت یہ ہے کہ مختلف مقامات پربڑے بڑے بورڈس جنہیں ہورڈنگس (Hordings)کہا جاتا ہے، … Read more

افسرانِ بالا کے آنے پر مستعدی کی نمائش

میں ایک ورکشاپ میں ملازم ہوں ،مگر ہمیں کبھی کبھی باہر دوروں پر بھی جانا پڑتا ہے۔ان دنوں ہمیں کام بہت کم ہوتا ہے اور اس وجہ سے ہم اپنے اوقات کے اکثر حصے یونہی بے کار بیٹھ کر گزارتے ہیں ۔لیکن جب ہمیں یہ معلوم ہوجائے کہ ہمارا کوئی آفیسر یہاں سے گزرنے والا ہے یا گزر رہا ہے تو فوراً ہی ہم اِدھر اُدھر کھڑے ہوجاتے ہیں اور ہاتھ پائوں مارنے شروع کردیتے ہیں تاکہ آفیسر کو معلوم ہوجائے کہ ہم کچھ کررہے ہیں ۔ اور جب وہ گزر جاتا ہے تو پھر ہم آرام سے بیٹھ جاتے ہیں ۔ اور بعض مواقع پر ایسا بھی ہوتا ہے کہ پتا نہیں کہ آفیسر کو ہمارے متعلق کیا خیال گزرے گا۔ اگرچہ میں اس قسم کا مظاہرہ بہت کم کرتا ہوں ۔ لیکن کبھی میں بھی ایسے کرنے پر اپنے آپ کو مجبور پاتا ہوں ۔جب بھی اس قسم کی صورتِ حال سامنے آتی ہے تو طبیعت بہت پریشان ہوتی ہے۔ بڑی گھبراہٹ ہوتی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ چیز بھی مجھے خدا کی عدالت میں مجرم بنا کر کھڑا کردے۔ براہِ کرم اس سلسلے میں میر ی راہ نمائی فرمائیں ۔

عالمانہ جاہلیت:نظام کفر کی ملازمت

ایک عالمِ دین اور صاحبِ دل بزرگ ’’خطبات‘‘ اور ’’سیاسی کش مکش‘‘ (جلدسوم) پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ملازمتیں غیر اﷲ کی اطاعت کی تعریف میں نہیں آتیں ۔یہ تو اپنی اور اپنے اہل ملک کی خدمت ہے۔یہ حد درجے غلط طریق کار ہے کہ خزائنِ ارض پر ہندو اور سکھ بطور حاکم مسلّط ہوں اورمسلمان شودر کی حیثیت میں صرف مطالبہ گزار بن کر رہ جائیں ،اور ملازمت کریں بھی تو اس کی آمدنی کوحرام سمجھ کر کھایا کریں ۔ میں حیران ہوں کہ ان کو کیا جواب دوں ؟

سرکاری ملازمین کا سیاست میں حصہ لینا

آپ کا یہ خیال کہ ملازمین حکومت کو سیاست میں دخل اندازنہ ہونا چاہیے،بالکل مبہم اور مجمل ہے۔کیا آپ بھی سیاسیات ومذہب کی مصنوعی تقسیم کے قائل ہیں ؟

ملازمین کے حقوق

یہاں کے ایک ادارے نے مجھ سے دریافت کیا ہے کہ ملازمین کے معاوضہ جات اور دیگر قواعد ملازمت کے بارے میں اسلامی نقطۂ نظر کیا ہے۔جہاں تک قرآن وحدیث اور کتب فقہ پر میری نظر ہے،اس بارے میں کوئی ضابطہ میری سمجھ میں نہیں آسکا۔اس لیے آپ کو تکلیف دے رہا ہوں کہ کتاب وسنت کی روشنی اور عہدِ خلافت ِ راشدہ اور بعد کے سلاطین صالحین کا تعامل اس بارے میں واضح فرمائیں ۔ چند حل طلب سوالات جو اس ضمن میں ہوسکتے ہیں ، وہ حسب ذیل ہیں ۔
سال بھر میں کتنی رخصتیں باتنخواہ لینے کا استحقاق ہر ملازم کے لیے ہے؟