۷۲فرقوں والی حدیث موضوع نہیں ہے

’زندگی‘ نومبر ۱۹۷۱ء میں ۷۲فرقوں والی حدیث کی تاویل نظر سے گزری اور دل کو لگی، مگراس سلسلے میں ذیل کی باتوں کو سامنے رکھ کر مزید کچھ رقم فرمائیں تو شایداور بھی طمانینت قلب کاباعث ہو۔ علامہ شبلی نعمانی مرحوم نے سیرت النعمان مطبوعہ رنگین پریس دہلی صفحہ ۱۰۳ میں لکھا ہے ’’محدثین اورامام … Read more

غیرمسلم کے لیے دعائے مغفرت جائز نہیں اورعمل صالح کے لیے ایمان شرط لازم ہے

میں نے آپ کے پاس دوسوال بھیجے تھے۔ ایک یہ کہ کسی غیرمسلم کے لیےجو مرچکا ہودعائے مغفرت کی جاسکتی ہےیا نہیں ؟ اور دوسرا یہ کہ کافرومشرک کو اس کے نیک عمل پر آخرت میں ثواب ملےگا یا نہیں ؟ آپ نے ڈاک سے پہلے سوال کا جواب یہ بھیجا تھا کہ غیرمسلم میت … Read more

نظریۂ ارتقااور تناسخ

۱) جناب اقبال حسین پیلی بھیت سے لکھتے ہیں  ۱) جناب اقبال حسین پیلی بھیت سے لکھتے ہیں  مئی ۱۹۶۹ء کا زندگی دیکھا۔ بہت خوب ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمینارمیں پڑھے گئے مقالات پر جو آپ کا تبصرہ ہے، غورسے پڑھا۔ میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ نظریۂ تناسخ اور … Read more

پنرجنم اور ایصال ثواب

پنرجنم اور عقیدۂ آخرت کے سلسلے میں آپ نے جو جواب دیا ہے اس سے یہ الجھن تو دور ہوگئی کہ اس کی زد عقیدۂ آخرت پرنہیں پڑتی لیکن آپ کے جواب سے دوسری الجھن پیدا ہوگئی۔ آپ نے لکھاہے ’’کسی روح کا دوسرے جسم میں داخل ہوکر اسی موجودہ دنیا میں واپس آنا اور … Read more

پنرجنم اور عقیدۂ آخرت

میں ایک سخت الجھن میں گرفتار ہوگیاہوں، یہ الجھن پروفیسر ایس۔ این بنرجی کا پنرجنم سے متعلق مضمون پڑھ کرپیدا ہوئی ہے۔ یہ مضمون ہفتہ وار اردو بلٹز (۹؍ستمبر۱۹۶۷ء)کے صفحہ ۱۰ پر شائع ہواہے۔ شاید دسویں قسط ہے۔ ازراہ کرم میرے اس سوال کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں۔ اگرچہ اسلام کے متعلق میں … Read more

حضرت عیسیٰ ؑ کی افضلیت؟

تعلیم حاصل کرنے کےلیے جب طلبہ یورپ جاتےہیں تو وہاں کے عیسائی طلبہ ان کے سامنے طرح طرح کے مذہبی سوالات بھی رکھتے ہیں۔ اسی طرح کے دو سوالات وہاں کے ایک مسلمان طالب علم نے لکھ بھیجے ہیں کہ ان کا جواب دیاجائے۔ ان سے یہ بھی اندازہ ہوگا ہے کہ عام طورسے ہمارے مسلمان طلبہ … Read more

نبوت اور ختم نبوت پرایمان

اسلام کی بنیاد توحید ہے اور یہی چیز دنیا کے سارے مذاہب سے ہمیں ممتاز کرتی ہے تو سوال یہ ہے کہ کیا وہ غیرمسلم بھی چاہے وہ دنیا میں مسلمان نہ شمارکیے جائیں، قیامت کے دن مسلم شمارہوں گے جو توحید پرایمان رکھتے تھے اور شرک سے بچتے تھے، خواہ وہ رسالت اورقرآن پرا … Read more

وحی میں شک کی ایک عجیب دلیل

ایک جدید تعلیم یافتہ دوست نے وحی والہام میں شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’میرے لڑکپن کے ساتھیوں میں ایک پاگل سالڑکا تھا مگر ریاضی کا ماہر، بڑے بڑے اعداد کی ضرب وتقسیم پلک جھپکتے کرلیاکرتااور بالکل صحیح کرتا۔ ہمارے دماغ کی کچھ قوتیں ہیں جن کی کمی بیشی سے یہ سب کیفیات پیدا … Read more

اللہ کی کنہ ذات انسانی ادراک سے بلند ہے

ایک دن جب کہ میں دعوت اسلامی کے سلسلے میں اپنے خیالات ظاہر کررہاتھا کہ ایک صاحب نے مجھ سے سوال کیا  جب کوئی چیز بغیر کسی خالق اور موجد کے وجود میں نہیں آتی تویہ بتائیے کہ خدا کا وجود کہاں سے آیا؟ خدا کا خالق کون ہے؟ میں نے یہ سوال سن … Read more

خداشخص ہےیا محض قوت؟

یہاں ایک اسلامی حلقہ احباب ہے جو خدا کو شخص کے بجائے قوت ماننے پرمصر ہے۔ اس سلسلے میں چند سوالا ت کے جوابات دیجیے ۱-       ازروئے قرآن وحدیث خدا شخص (PERSON)ماناگیاہے یا محض قوت (POWER)؟ ۲-      ہم محدود ومجسم اور خدالامحدود جو جسم سے پاک۔ تووہ قیامت میں زمین پرکیسے آئے گا … Read more