ترجمہ قرآن بلامتن کی اشاعت کامسئلہ
محمد مرماڈیوک پکھتال کے انگریزی ترجمہ قرآن کو کسی امریکن فرم نے بغیر متن کے شائع کیا ہے۔ اسی کی دیکھا دیکھی یا ازخود بعض ہندوستانی مسلمان بھی بلامتن قرآن مجید کا ترجمہ شائع کررہے ہیں۔ برائے کرم آپ ازروئے شریعت واضح فرمائیں کہ ایسا کرنا کہاں تک صحیح ہے؟