انتخاب امیرکااصول

ایک صاحب نے مولانا مودودی کی متعدد عبارتیں پیش کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ حاکمیت اور اقتدار اعلیٰ صرف اللہ کا ہے اوریہ کہ امیر کاانتخاب اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَاللہِ اَتْقَاکُمْ کے اصول پر مسلمان عوام کریں گے۔ عبارتیں پیش کرکے انھوں نے اعتراض کیا ہے کہ دونوں اصول آپس میں ٹکرا رہےہیں۔ … Read more

حضرت یوسف علیہ السلام کے لیے لفظ ’ڈکٹیٹر‘ کا استعمال

مفکراسلام مولانا مودودیؒ کے مجھ جیسے ہزاروں نوجوان مرہون منت ہیں، جن کی نورانی تحریروں نے ہمیں ظلمت سے روشنی کی طرف پہنچایا۔مولانا مرحوم سے حسن ظن کے باوجود ان کی بعض تحریریں ایسی ہیں جو راقم الحروف کی نظر میں ان کے مرتبہ سے فروتردکھائی دیتی ہیں۔ اپنی علمی کم مائیگی اورمولانا مرحوم کے … Read more

چہرے کاپردہ

 ایک صاحب کا یہ خیال ہے کہ چہرے کا پردہ نہیں ہے۔ قرآن مجید میں دو مقامات پر پردے کا ذکر آیا ہے جس میں چہرا کھلا نہ رکھنے کی تاکید نہیں ہے۔ موصوف نے ’پردہ‘ مصنفہ مولانا مودودی پڑھ کر کہا کہ انھوں نے اپنی ذاتی رائے شامل کردی ہے۔ براہ کرم اس … Read more

آیت ’اِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوْا‘کاترجمہ

مولانا مودودی نے سورۂ رحمٰن کی آیت۳۳   یَامَعْشَرَالْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا تا اِلَّا بِسُلْطٰنٍ کا یہ ترجمہ کیاہے ’’اے گروہ جن وانس! اگر تم زمین اورآسمانوں کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہوتو بھاگو۔ نہیں بھاگ سکتے، اس کے لیے بڑا زورچاہیے۔‘‘ اس ترجمہ پراعتراض کرتے ہوئے ایک صاحب فرمارہے ہیں کہتَنْفُذُوْا … Read more

آیت ’اِنَّ الْأَرْضَ یَرِثُھَا عِبَادِیَ الصَّالِحُوْنَ‘ کی تفسیر

( ۲)  اگر مولانا مودودی نے تفہیم القرآن میں یہ وضاحت کردی ہوتی کہ حضرت عبداللہ بن عباس، مجاہد،سعید بن جبیر، عکرمہ، اور ابوالعالیہ جیسے اساطین علم تفسیر بھی یہی کہتے ہیں تو شاید احتراماً اس کی نوبت ہی نہ آتی لیکن اب جب کہ یہ گستاخی ہوچکی ہے تو آپ سے سوال ہے … Read more

آیت ’اِنَّ الْأَرْضَ یَرِثُھَا عِبَادِیَ الصَّالِحُوْنَ‘ کی تفسیر

مولانا مودودیؒ نے تفہیم القرآن جلد سوم میں سورۃ الانبیاء کی آیت۱۰۵ وَلَقَدْ کَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ مِنْ بَعْدِ الذِّکْرِاِنَّ الْاَرْضَ یَرِثُھَا عِبَادِیَ الصٰلِحُوْنَ کی جو تفسیر کی ہے اس کے بارے میں ان کا خیال یہ ہے کہ انھوں نے تفسیرکے صحیح اصولوں کو ملحوظ رکھ کر اس کی تفسیر کی ہے۔ان کا خیال ہے … Read more

آیت’اِنَّا عَرَضْنَا الْاَمَانَۃَ ‘ کی تفسیر

گزارش یہ ہے کہ قرآن مجید کی تفسیریں اکثر وبیشتر میرے مطالعہ میں رہاکرتی ہیں جن میں مولانا مودودی کی تفہیم القرآن بھی ہے۔لہٰذا دوران مطالعہ ایک اشکال پیداہوگیا جس کی وجہ سے بہت الجھن میں ہوں۔ نیز یہ جرأت نہیں ہورہی تھی کہ سوال کروں کیوں کہ گزشتہ ماہ ایک ذی علم واہل قلم … Read more

سیکولرمعاشرہ میں مسلمانوں کی ذمہ داریاں

ضروری گزارش یہ ہے کہ ایک مضمون مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلی بعنوان ’کچھ سیکولرزم کے بارےمیں ‘ ماہنامہ الفرقان اگست ۱۹۷۰ء میں شائع ہواتھا اور وہی مضمون ہفتہ وار الجمعیۃ مورخہ ۲۶؍مارچ۱۹۷۱ء میں شائع ہواہے۔ پڑھ کر خلجان میں مبتلا ہوگیا ہوں کہ موجودہ صورت حال میں ہم ہندوستانی مسلمانوں کو کون سی راہ اختیار … Read more

جماعت اسلامی سے متعلق ایک تاثر کی وضاحت

آپ نے اپریل ۱۹۶۳ء کے اشارات کے اخیر میں جس تاثر کااظہار کیاہے اور جو سوالات اٹھائے ہیں اس سے اندازہ ہوتاہے کہ آپ کے نزدیک، جماعت اسلامی، خدانخواستہ کسی نظری وعملی بحران سے دوچار ہے اور جماعت کے سوچنے والے ذہن کسی بڑی فکری انتشار میں مبتلا ہیں حالاں کہ یہ بات مبالغہ آمیز … Read more

جماعت اسلامی میں ’صاحب حال ‘ کی کمی

’میرے ایک دوست جماعت کے ہمدرد تھے، اب کچھ سست پڑتے جارہے ہیں۔ ان کا ایک بڑا اعتراض یہ ہے کہ جماعت میں ’صاحب قال‘ بہت ہیں لیکن صاحب حال کی بہت کمی ہے۔ صاحب تقویٰ قسم کے لوگ تو شاید ہی ہوں۔ جب میں نے صاحب حال لوگوں کی تعریف اورمعیار تقویٰ کے متعلق … Read more