برتھ کنٹرول

برتھ کنٹرول کس حد تک درست ہے؟ جیسا کہ معلوم ہے، دو بچوں کے درمیان وقفہ کم ہونے سے ماں اور بچے دونوں کے لیے صحت اور پرورش وغیرہ کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اس لیے کیا مصنوعی تدبیر سے اس وقفہ کو بڑھایا جاسکتا ہے؟

ساس بہو کے جھگڑے سے بچنے کی صورت

آج کل ساس بہو کے جھگڑوں کی شدت نے شریعت و قانون دونوں کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ ان سے بچنے کے لیے کیا مناسب صورت اختیار کی جائے؟

عورت اور منصبِ قضا

کیا عورت قاضی یا جج ہوسکتی ہے؟ کیا حضورﷺ کے زمانے میں عورت قاضی یا جج رہی ہے یا یہ مسئلہ اجتہادی ہے؟

مملکت کی سربراہی

کہا جاتا ہے کہ عورت کسی اسلامی ریاست کی سربراہ نہیں ہوسکتی۔ اگر یہ صحیح ہے تو مولانا مودودیؒ نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کے بارے میں جو رائے اختیار کی اسے کیا سمجھا جائے؟

مسجد میں عورت کی نماز باجماعت میں شرکت

(۱) خواتین کا مسجد میں آکر باجماعت نماز ادا کرنا جائز ہے یا ناجائز؟
(۲) دیگر مسلم ممالک میں (جہاں اسلامی قوانین نافذ ہیں ) خواتین مسجد میں نماز ادا کرتی ہیں تو ہندستان میں اس پر واویلا کیوں ہے؟
(۳) اسلام میں بہت سے کاموں کی اجازت ناپسندیدگی یا سخت شرائط کے ساتھ دی گئی ہے (تین طلاق اور ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی وغیرہ) لیکن انھیں آج بھی ناجائز یا حرام قرار نہیں دیا جاتا تو پھر خواتین کے مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کو پردہ کی شرائط کی پابندی کی تلقین کے بجائے ناجائز کہنا کیوں کر درست ہے؟
(۴) خواتین کے مسجد میں نماز پڑھنے کی پابندی کو حضرت عمرؓ سے منسوب کیا جا رہا ہے، جب کہ صحیح مسلم میں حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے یہ واقعہ بھی منقول ہے کہ حضرت عمرؓ کے بیٹے حضرت بلالؓ نے جب یہ کہا تھا کہ ’’اللہ کی قسم ہم اپنی عورتوں کو مسجد میں جانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے‘‘ تو یہ سن کر حضرت عمرؓ حضرت بلالؓ پر بہت ناراض ہوئے تھے اور کہا تھا کہ میں تو رسول اللہﷺ کا فرمان بیان کرتاہوں کہ ’’انھیں اجازت دو‘‘ اور تو کہتا ہے کہ ہم اجازت نہیں دیں گے‘‘ اس واقعے کی روشنی میں عورتوں کے مسجد میں نماز کے لیے آنے پر پابندی کی وضاحت فرمائیں ۔
(۵) عیدین اور جمعہ کی نمازیں جو کہ جماعت کے بغیر ادا نہیں ہوتیں ، کیا خواتین کو ان سے مستثنیٰ رکھنے کا کوئی حکم قرآن و حدیث میں کہیں موجود ہے؟ اور اگر نہیں تو پھر وضاحت فرمائیں کہ وہ مسجد میں آکر جماعت میں شریک ہوئے بغیر یہ نمازیں کس طرح ادا کرسکتی ہیں ؟ اگر پردہ اور الگ صفوں کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وہ ان نمازوں کو ادا کرنے سے محروم رہتی ہیں تو کیا اس کا گناہ مردوں کے سر نہیں ہے، جو ان نمازوں کے لیے خواتین کے مسجد میں آنے کا معقول انتظام کرنے کے بجائے ان کا مسجد میں آنا ہی ممنوع قرار دیتے ہیں ؟

مساجد میں خواتین کی حاضری

رسول اللہﷺ کے دور میں خواتین مسجد جایا کرتی تھیں ، لیکن ہمارے علماء مساجد میں خواتین کی آمد کو فساد کا سبب قرار دیتے ہیں اور اس کا فقہی حوالہ بھی دیتے ہیں ۔ اس کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ خواتین اس وعظ و نصیحت سے محروم رہتی ہیں جس کا مساجد میں اہتمام ہوتا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ بازار میں خواتین کی آمد و رفت رہتی ہے اور وہ بے تکلف گھومتی پھرتی ہیں ۔ اس کی مخالفت نہیں کی جاتی، مساجد میں جانے سے انھیں باز رکھا جاتا ہے۔ اس معاملہ میں صحیح رویہ کی وضاحت فرمائیں ؟

جائز ملازمتیں

ہمارے معاشرے میں وہ کون سی ملازمتیں ہیں جو اسلامی حدود کے اندر خواتین کے لیے درست قرار پاسکتی ہیں ؟