آفتاب کی حرکت

قرآن کا دعویٰ یہ ہے کہ آفتاب حرکت کرتا ہے مگر سائنس کہتی ہے کہ نہیں ، آفتاب ساکن ہے۔ اس صورت میں ہم قرآن وحدیث کو مانیں یا علمی تحقیق کو؟
جواب

علی گڑھ میں فلکیات(astronomy) جاننے والوں کی بھی کمی نہیں ہے۔ذرا ان لوگوں سے پوچھیے کہ کیا واقعی آفتاب ساکن ہے؟اگر ایسے کوئی صاحب مل سکیں تو ان کے نام نامی سے بھی علمی دنیا کو ضرور مطلع کرنا چاہیے۔ غالباً آپ ابھی تک انیسویں صدی کے سائنس کو سائنس سمجھ رہے ہیں جب کہ آفتاب متحرک نہ تھا۔موجودہ سائنس کا آفتاب تو اچھی خاصی تیزی کے ساتھ حرکت کررہا ہے۔ (ترجمان القرآن،ستمبر،اکتوبر۱۹۴۵ء)