غیر مسلموں کی تقریبات میں چندہ دینا

کیا بھائی چارہ کے لیے ایک مسلم کو رام لیلا میں غیرمسلموں کو چندہ دینا جائز ہے؟
جواب

غیر مسلموں کی مذہبی تقریبات میں تعاون کرنا اور چندہ دینا درست نہیں ہے۔ ایسا کرنا تعاون علی الاثم والمعصیۃ ہے۔ اسلامی فقہ اکیڈمی کے چودھویں فقہی سمینار منعقدہ دار العلوم سبیل السلام حیدر آباد مورخہ۲۰-۲۲؍ جون ۲۰۰۴ میں یہ موضوع زیر بحث آیا تھا۔ اس میں تمام شرکائے سیمینار علماء نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا تھا۔ البتہ بعض حضرات نے یہ بھی فرمایا تھا کہ اگر فساد و ضرر کا اندیشہ ہو اور جان، مال، عزت و آبرو اور ملازمت چلے جانے کا خطرہ ہو تو بہ کراہت ِ خاطر اور اضطراراً تعاون کرنا درست ہوگا۔