قرآن کی قسم کھانا

کیا قرآن کی قسم کھائی جاسکتی ہے؟
جواب

ایک حدیث میں ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا:
مَنْ کَانَ حَالِفًا فَلْیَحْلِفْ بِاللّٰہِ أَوْ لِیَصْمُتْ ۔(۴)
’’جس کو قسم کھانی ہی ہو وہ صرف اللہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے۔‘‘
فقہاء نے لکھا ہے کہ ایسے الفاظ سے قسم کھائی جاسکتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی ذات یا صفات پر دلالت کرتے ہیں ۔ قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔ یہ اس کی صفت ِ ذاتی ہے۔ اس لیے اس کی قسم کھانا بھی معتبر ہے۔ (۵)