نفس ،دماغ اور جسم کا باہمی تعلق

نفس (mind)دماغ (brain) اور جسم کے باہمی تعلق کی نوعیت کیا ہے؟ یہ تو ظاہر ہے کہ دماغ اور جسم مادے سے مرکب ہیں اور نفس یا دماغ ایک غیر مادی چیز ہے۔
جواب

دماغ ذہن کا محل اور اس کا وہ مادّی آلہ ہے جس کے ذریعے سے ذہن اپنا کام کرتا ہے۔ اور جسم وہ مشین ہے جو اُن احکام کی تعمیل کرتی ہے جو دماغ کے ذریعے سے ذہن اس کو دیتا ہے۔ اس کو ایک بھدی (crude) مثال کے ذریعے سے یوں سمجھیے کہ انسان کی ذات گویا مجموعہ ہے ڈرائیور اور موٹر کا رکا۔ ڈرائیور ذہن ہے۔ انجن اور اسٹیرنگ ویل میں لگے ہوئے آلات بحیثیت مجموعی دماغ ہیں ۔ وہ قوت و توانائی جو انجن کے اندر کام کرتی ہے روح ہے اور موٹر کار کی باڈی جسم ہے۔
(ترجمان القرآن، مارچ ۱۹۶۷ء)