کیا زکوٰۃ کو روک کر رکھا جا سکتا ہے؟

زکوٰۃ کی رقم کو کتنے عرصہ تک اپنے پاس رکھا جا سکتا ہے؟ یعنی اس کو کب تک خرچ کردینا چاہیے؟ کسی بچے کی پڑھائی میں خرچ کرنے کے لیے کیا زکوٰۃ کی رقم کو ایک سال کے لیے روکنا جائز ہے؟
جواب

زکوٰۃ واجب ہونے کے بعد حسبِ ضرورت کچھ عرصے کے لیے روکی جاسکتی ہے۔ واجب شدہ رقم کوالگ رکھ لیں یا کسی اکائونٹ میں ڈال دیں اور اس میں سے حسبِ ضرورت تھوڑا تھوڑا خرچ کرتے ر ہیں ۔لیکن جب تک زکوٰۃ کی رقم کو مکمل طور پر ادا نہ کر دیا جائے، اس وقت تک زکوٰۃ ادا نہیں سمجھی جائے گی۔