اسلامی حکومت اور یوتھ فیسٹیول

کیا خواتین کو یوتھ فیسٹیول، کھیلوں ، نمائش، ڈراموں ، ناچ، فلموں یا مقابلۂ حسن میں شرکت یا air hostess وغیرہ بننے کی آج بھی اسلامی حکومت مخالفت کرے گی۔
جواب

اگر ایک اسلامی حکومت بھی یوتھ فیسٹیول(youth festival) اور کھیلوں کی نمائشوں اور ڈراموں اور رقص وسرود اور مقابلۂ حسن میں مسلمان عورتوں کو لائے یا ایئر ہوسٹس (air hostess)بنا کر مسافروں کے دل موہنے کی خدمت ان سے لے، تو ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی حکومت کی آخر ضرورت کیا ہے۔ یہ سارے کام تو کفر اور کفار کی حکومت میں بآسانی ہوسکتے ہیں بلکہ زیادہ آزادی کے ساتھ ہوسکتے ہیں ۔ (ترجمان القرآن، جنوری ۱۹۶۲ء)