بزنس میں نفع و نقصان میں شرکت ضروری ہے

آج کل لوگ بزنس میں صرف Profit میں حصہ دار ہونا چاہتے ہیں ۔ بزنس کے مالک کو، چاہے کتنا ہی نقصان اٹھانا پڑے، حصہ لینے والے کو پوری رقم دینی پڑتی ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟ بعض اوقات خسارہ کی صورت میں بزنس کے مالک کو مجبوراً قرض لے کر حصہ دار کو رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ بزنس میں شریک ہونے والے Loss and Profit دونوں میں برابر کے شریک ہوتے ہیں یا نہیں ؟
جواب

کسی بزنس میں جو لوگ شریک ہوں وہ Loss and Profit کی بنیاد پر شریک ہوسکتے ہیں ۔ صرفProfit کی شرط لگانا اور Loss کو قبول نہ کرنا شریعت کی رو سے درست نہیں ہے۔ یہ ایک طرح کا سود ہے۔