جِنّات کے لیے شرعی احکام کی نوعیت

اس سورہ(الاحقاف) سے پتا چلتا ہے کہ جِن اتفاقی طور پر ایمان لے آئے اور انھوں نے اپنے طور پر اپنے ساتھیوں کو اسلام کی دعوت دی… اگر حضورﷺ انسانوں کی طرح جِنّوں کے لیے بھی مبعوث تھے تو آپ نے جِنّوں کو خود دعوت کیوں نہ دی؟ ان کی دینی تربیت کے لیے کیا اہتمام اور کیا انتظام فرمایا؟ اور اُن کے لیے شرعی احکام کی نوعیت کیا ہے؟ قرآن مجید کی معاشرتی تعلیمات جنوں کے لیے بھی اسی طرح سے واجب ہیں جیسے انسانوں کے لیے، یا ان کے احکام مختلف ہیں ؟
جواب

جن اتفاقی طور پر ہی ایمان نہیں لاے تھے۔ انسانوں میں جو انبیا آئے ہیں ان پر ایمان لانے کے جِن بھی مکلف ہیں ۔ البتہ یہ تفصیل ہمیں نہیں معلوم کہ اُن کے لیے شرعی احکام کیا تھے اور اُن کی تربیت کا کیا انتظام تھا۔ (ترجمان القرآن،جنوری۱۹۷۶ء)