پاک وہند کی جماعتوں کی الگ الگ حیثیتیں

تقسیم ہند کے بعد اب آپ کا تعلق ہندستان کی جماعتِ اسلامی سے کیا ہے؟کچھ تعلق ہے یا نہیں ؟
جواب

تقسیم کے بعد فروری۱۹۴۸ء میں جماعتِ اسلامی بھی مسلم لیگ کی طرح باقاعدہ تقسیم ہوگئی تھی۔اب ہندستان کی جماعتِ اسلامی کا نظام پاکستان کی جماعتِ اسلامی سے بالکل الگ ہے۔ نہ اُس کی ذمہ داری میں ہم شریک ہیں اور نہ ہماری ذمہ داری میں وہ شریک ہے۔ (ترجمان القرآن،مارچ تا مئی ۱۹۵۱ء)