ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ اس کے رشتے داروں میں صرف اس کی بیوی، باپ اور تین بھائی تھے۔ اس کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ پندرہ دن کے بعد اس کے باپ کا بھی انتقال ہوگیا۔ اس کا ترکہ کیسے تقسیم ہوگا؟
جواب

۱- میت کی اولاد نہ ہونے کی صورت میں بیوی کا حصہ ایک چوتھائی (۴؍۱) ہے۔
۲- میت کی اولاد نہ ہونے کی صورت میں باپ دوسرے درجے کا عصبہ ہے اور بھائی تیسرے درجے کے عصبہ ہیں ۔ یعنی باپ کی موجودگی میں بھائیوں کو کچھ نہ ملے گا۔ بیوی کا حصہ نکالنے کے بعد کل ترکہ باپ کا ہوگا۔
۳- اب چوں کہ باپ کا بھی انتقال ہوگیا ہے، اس لیے باپ کا کل ترکہ اس کے بیٹوں (سوال میں مذکور میت کے بھائیوں ) میں تقسیم ہوجائے گا۔