نقد کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر کوئی چیز ادھار خریدی جاسکتی ہے

کیا ہائرپرچیز(Hirperchase)کی صورت میں چیزیں خریدی جاسکتی ہیں ؟ اس کا اصول یہ ہے کہ کسی چیز کی قیمت پرادائے قیمت کی مدت کا لحاظ کرکے منافع کاتعین کیاجاتاہے۔ اور اصل قیمت میں یہ رقم شامل کرکے اقساط کا تعین کیاجاتا ہے۔اس طرح نقد ادائیگی کے مقابلے میں ہائر پر چیز کی رقم زیادہ ہوجاتی ہے۔ … Read more

جبروقدرسے متعلق چند سوالات

میرے حلقہ مطالعہ میں سے ایک تعلیم یافتہ اور دینی رجحان رکھنے والے نوجوان دوست نے جماعت اسلامی کا لٹریچر پڑھا اور زندگی کے خریدار بھی ہیں۔ ایک دن وہ چند سوالات لے کر میرے پاس آئے۔ ان کی خواہش ہے کہ آپ ان کو اطمینان بخش جواب سے سرفراز فرمائیں۔ اختصار کے ساتھ ان … Read more

اللہ کی مشیت اورمرضی

ایک صاحب نے مسئلہ تقدیر پرکچھ سوالات کیے۔ چوں کہ مجھ میں اتنی علمی استعداد نہیں ہے کہ میں انھیں تشفی بخش جواب دے سکتا۔ اس لیے میں نے انھیں ایک کتاب پڑھنے کو دی۔ لیکن ان کو تشفی نہیں ہوئی۔ ایک بار انھوں نے کہا کہ جب ہر چیز اللہ کی مرضی سے ہی … Read more

رضائے الٰہی اور جنت

ایک صاحب علم نے قرآنی آیات کی روشنی میں یہ بتایا کہ مومن اپنی زندگی میں اللہ کی راہ میں جو کوشش کرتاہے اس کا اصل مقصود ’جنت ‘ ہونا چاہیے نہ کہ رضائے الٰہی۔ وہ کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے اپنی جدوجہد کا مقصود رضائے الٰہی کو بنایا ہے یہ صحیح نہیں ہے۔ … Read more

پنرجنم اور ایصال ثواب

پنرجنم اور عقیدۂ آخرت کے سلسلے میں آپ نے جو جواب دیا ہے اس سے یہ الجھن تو دور ہوگئی کہ اس کی زد عقیدۂ آخرت پرنہیں پڑتی لیکن آپ کے جواب سے دوسری الجھن پیدا ہوگئی۔ آپ نے لکھاہے ’’کسی روح کا دوسرے جسم میں داخل ہوکر اسی موجودہ دنیا میں واپس آنا اور … Read more

پنرجنم اور عقیدۂ آخرت

میں ایک سخت الجھن میں گرفتار ہوگیاہوں، یہ الجھن پروفیسر ایس۔ این بنرجی کا پنرجنم سے متعلق مضمون پڑھ کرپیدا ہوئی ہے۔ یہ مضمون ہفتہ وار اردو بلٹز (۹؍ستمبر۱۹۶۷ء)کے صفحہ ۱۰ پر شائع ہواہے۔ شاید دسویں قسط ہے۔ ازراہ کرم میرے اس سوال کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں۔ اگرچہ اسلام کے متعلق میں … Read more

جس درخت کے نیچے بیعت رضوان ہوئی تھی

صلح حدیبیہ میں جس درخت کے نیچے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام ؓ سے بیعت لی تھی، اس درخت کے بارے میں عام طورسے مشہور ہے کہ حضرت عمررضی اللہ عنہ نے اسے کٹوا دیاتھا۔ میں نے روح المعانی، اکلیل علی مدارک التنزیل، لامع الدراری اور کچھ دوسری کتابیں جو مجھے میسرہوسکیں، پڑھیں۔ … Read more

قیامت کے بارے میں استفہام

تفہیم القرآن میں سورۂ الحاقہ کا مطالعہ کررہاہوں۔ ایک شبہ پیدا ہوا ہے،اس لیے آپ کی طرف رجوع کررہاہوں۔ قرآن میں جہاں کہیں ’وَمَااَدْرَاکَ‘سے کوئی جملہ استفہامیہ آیا ہے وہیں متصل آیت میں اس کا جواب بھی دیا گیا ہے۔ مگر یہ اسلوب سورۂ الحاقہ میں ملحوظ نہیں رکھا گیا ہے۔ آیت۴ کو آیت ۳ … Read more

شیطان نے جنت میں کس طرح بہکایا؟

شیطان نے جب حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے انکار کیا تو وہ جنت سے نکال دیاگیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر آدم وحوا کو شیطان نے جنت میں داخل ہوکر کیسے بہکایا؟

عذاب قبر کی مزید توضیح

۱-عذاب قبر جسم سے متعلق ہوتاہے یا روح سے؟ بعض قبروں کو کھولنے سے مردے جوں کے توں نکلتے ہیں۔ ایک امریکن سے اس موضوع پر بات ہورہی تھی۔ اس نے کہا کہ ہم لوگ مردے کو بنا سنوار کر، ہر طرح کے اثرات سے محفوظ رہنے والے بکس میں بند کرکے دفناتے ہیں۔ بعض مقدمات … Read more