کوروناکے ڈاکٹر اورمریض وضو کیسے کریں ؟ اور نماز کیسے پڑھیں ؟
:جومسلمان نماز سے لاپرواہیں اوراسے کچھ اہمیت نہیں دیتے ان کے لیے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے،لیکن جو اس کی اہمیت سے واقف ہیں اور جان بوجھ کر ایک بھی نماز چھوڑنا نہیں چاہتے وہ اگر کبھی ایسی صورت حال سے گھِر جاتے ہیں کہ انہیں وقت پر نماز ادا کرنے میں دشواری ہوتی ہے تو وہ بہت پریشان ہوجاتے ہیں اور کوئی ایسی تدبیر سوچنے لگتے ہیں جس سے وہ احساسِ گناہ سے باہر نکل آئیں ۔
آج کل کورونا وائرس کے علاج میں جو مسلمان ڈاکٹر ،نرسیں اورطبی عملہ کے لوگ لگے ہوئے ہیں وہ بسااوقات کئی کئی گھنٹے مسلسل مصروف رہتے ہیں ۔اس دوران کسی نماز کا وقت آجاتا ہے ۔وہ جاننا چاہتے ہیں کہ نماز کیسے ادا کریں ؟ اسی طرح جو مسلمان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور اسپتالوں میں ان کا علاج چل رہاہے وہ فکر مند ہیں کہ ان کی نماز یں کیسے ادا ہوں ؟
براہ کرم ان کے طریقۂ نماز کے سلسلے میں رہ نمائی فرمائیں ۔