زمین کو بٹائی یاکرایے پردینے کامعاملہ

ایک صاحب نے ایک رسالے میں یہ مضمون لکھا ہے کہ کوئی فردزمین کا مالک نہیں ہوتا، زمین کا مالک اللہ ہے۔ نیز یہ کہ زمین کو بٹائی پریا کرائے پر دینا حرام ہے۔ کسی کے پاس کھیت ہے تو وہ کاشت خود کرے یا کسی کو کاشت کرنے کے لیے مفت دے دے۔ دلیل … Read more

معمہ بازی کا کاروبار ناجائز ہے

مسلمانوں میں معمہ بازی،وباکی طرح پھیلتی جارہی ہے۔بہت سے رسائل واخبارات یہ کاروبارکررہے ہیں۔ ان میں سے بعض افراد اس کو گیم آف اسکیل کہتے ہیں اور اس کے ناجائز ہونے میں شبہ ظاہر کرتے ہیں۔ آپ شرعی طورپر بتائیے کہ یہ کاروبارجائز ہے یا ناجائز ؟ اگر ناجائز ہے تو اس کی وجہ کیا … Read more

ایک تجارتی اسکیم

آپ سے ایک تجارتی اسکیم کے سلسلے میں شرعی نقطۂ نظردریافت طلب ہے۔ ایک کمپنی قسطوں پرمختلف گھریلو اشیا،فرنیچر،بجلی کے گھریلواستعمال کے سامان وغیرہ فروخت کرتی رہی ہے۔ اب اس نے ایک نئی اسکیم پیش کی ہے۔ مختصر ا ًاس اسکیم کے اہم اجزا مندرجہ ذیل ہیں۔ * بنیادی طورپر یہ رقم بچت اسکیم ہے۔ … Read more

کیا مکان کا کرایہ سود ہے؟

یوپی کے ایک اردو ہفتہ وار میں جس کا مزاج دینی ہے ایک مضمون نظرسے گزرا جس میں مکانات کرایہ پرچلانے کے کاروبار کو سودی کاروبار کہاگیا ہے اور کرایہ مکان کو سود قراردیاگیا ہے۔ اور دلیل صرف یہ دی گئی ہے کہ کرایہ مکان کی صورت میں مالک مکان کو جو رقم ملتی ہے … Read more

بینک کا قرض

حکومت نے ان لوگوں کے لیے جو گزشتہ ایمرجنسی کا شکار ہوکر میسامیں چھ ماہ سے زائد جیل میں رہے ان کی معاشی حالت سدھارنے کے لیے ایک اسکیم جاری کی ہے اور اپنی ذمہ داری پر انہیں  بینک کے ذریعے چارفی صد منافع پرقرض،خواہ وہ نقدرقم کی شکل میں ہویا بہ شکل جنس (سامان … Read more

ایک کاروبار اوراس کے بارے میں چند سوالات

 ایک اہم مسئلے پرآپ کی رہ نمائی مطلوب ہے۔ امید ہے تفصیلی جواب عنایت فرمائیں گے۔ (۱) ایک فرم ہے ’آل ویل اڈورٹائزنگ کا رپوریشن‘ اس کا میں پارٹنرہوں (اس فرم میں میرا حصہ ۶۵فیصد ہے)۔اس فرم کے کاروبار کی نوعیت یہ ہے کہ مختلف مقامات پربڑے بڑے بورڈس جنہیں ہورڈنگس (Hordings)کہا جاتا ہے، … Read more

پوجا پاٹ میں استعمال ہونے والی چیزوں کی تجارت

میری ایک دوکان ہے، جس میں اسٹیل، تانبہ اور سلور کے برتن اور گھریلو استعمال کی چیزیں فروخت کی جاتی ہیں ۔ کیا ہم اس میں وہ چیزیں اور برتن، جو خاص کر ہندوؤں اور مشرکوں کے یہاں پوجا پاٹ میں استعمال ہوتے ہیں ، مثلاً چراغ اور مندروں اور گھروں میں استعمال ہونے والے گھنٹے وغیرہ، انھیں فروخت کرسکتے ہیں ؟

مشترکہ رہائش اور مشترکہ کاروبار کا مسئلہ

ہم چھے بھائی اور دو بہنیں ہیں ۔ تین بھائیوں اور دو بہنوں کی شادی ہوچکی ہے۔ تین بھائیوں کی ابھی شادی ہونی باقی ہے۔ ایک بھائی نے شادی کے بعد الگ رہنا شروع کردیا تھا۔ باقی ہم پانچ بھائی (دو شادی شدہ اور تین غیر شادی شدہ) ایک ساتھ رہتے ہیں ۔ اس پس منظر میں ہمارے سوالات درج ذیل ہیں :
(۱) کیا مشترکہ خاندان کی اسلام میں اجازت ہے؟ اگر ہاں تو گھریلو اخراجات کی تقسیم کس طرح ہو؟ اگر نہیں تو کیا شادی کے بعد فوراً الگ رہنا چاہیے؟ اگر کوئی بھائی گھر سے الگ خانگی طور پر رہتا ہو تو کیا مشترکہ خاندان میں اسے ماہانہ خرچ دینا ہوگا؟
(۲) جو بھائی غیر شادی شدہ یا بے روزگار ہیں ان کا خرچ کس کے ذمے ہیں ؟
(۳) ہمارے دو بھائی سلائی کا کارخانہ چلاتے ہیں ۔ پہلے وہ الگ الگ کام کرتے تھے۔ بعد میں بڑے بھائی کے کہنے پر چھوٹے بھائی نے اپنی مشینیں بڑے بھائی کے کارخانے میں منتقل کردیں اور دونوں ساتھ میں کام کرنے لگے۔ کسی نے بھی اپنی حیثیت متعین نہیں کی، نہ کام کی تفصیل سمجھی۔ جس طرح مشترک رہتے تھے، اسی طرح مشترک کارخانہ چلنے لگا۔ لیکن اب چھوٹا بھائی خود کو کارخانے میں پارٹنر سمجھتا ہے اور بڑے بھائی اس کے ساتھ کاریگر جیسا معاملہ کرتے ہیں ۔ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے؟

بینک میں نام زدگی کا حکم

میری والدہ نے اپنی ذاتی ملکیت سے کچھ رقم ایک تجارتی کمپنی میں لگائی ہے ۔ یہ کمپنی، جسے قائم کرنے والے کچھ مسلمان ہیں ، اسلامی طرز پر منافع دیتی ہے ۔والدہ نے نامزدگی Nomination میرے بھائی کے نام کی ہے اوروہ چاہتی ہیں کہ ان کے انتقال کے بعد کل رقم اسی کوملے ۔ کمپنی بھی رقم اسی شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی ہے جسے Nominate کیا گیا ہو۔
سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں مذکورہ رقم کا مالک صرف میرا بھائی ہوگا، یاوہ تمام ورثہ میں تقسیم ہوگی؟بہ راہِ کرم رہ نمائی فرمائیں ؟

چوری چھپے غیر قانونی تجارت

بہت سارے حضرات بیرونی ممالک سے اپنے ساتھ اتنا سونا (Gold) لاتے ہیں ، جتنی مقدار میں لانے کی حکومت اجازت نہیں دیتی۔ اگر اجازت ہوتو بھی اس کے لوازمات ہوتے ہیں اور اس کا ٹیکس ایئرپورٹ پر ہی ادا کرنا پڑتا ہے۔ بعض لوگ کسی نہ کسی طرح چھپ چھپاکر لاتے ہیں ، پھر اس کو فروخت کرتے ہیں ، جس سے انہیں کافی فائدہ ہوتا ہے۔ کیا حکومت کو دھوکہ دے کر لائے ہوئے سونے کی خریدوفروخت کی جاسکتی ہے؟ جب ایسے لوگوں سے اس طرح کی ناصحانہ بات کی جائے کہ ایسا کرنا غلط ہے تو وہ فوراً کہہ دیتے ہیں کہ اگر ہم سونے کے تعلق سے کسٹم حکام کو اطلاع دیں تو ہمیں ڈیوٹی ادا کرنی پڑتی ہے، یا ان کو رشوت دینی پڑتی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں منافع نہیں ہوپاتا، اس لیے ہم چھپاکر لاتے ہیں ۔ اس طریقے سے جو چیزیں لائی جائیں ، کیا ان کی تجارت صحیح ہے؟ کیا حکومتِ وقت کو دھوکہ دے کر تجارت کی جاسکتی ہے؟ایسی کمائی حلال، حرام یا مشتبہ ہوگی ؟ بہ راہ کرم رہ نمائی فرمائیں ۔ بڑی نوازش ہوگی۔