استعما لی زیورات پر زکوٰۃ

بعض سعودی علماء کا بیان ہے کہ جوزیورات خواتین کے استعمال میں ہوں ان پر زکوٰ ۃ نہیں ہے ۔ بعض ہندوستانی خواتین ، جو سعودی عرب میں رہتی ہیں ، یہ کہہ کر زکوٰۃ نہیں ادا کرتیں ۔ کیا یہ بات درست ہے ؟

غریب رشتے دار کو زکوٰۃ

کیا کسی رشتے دار کے کاروباری حالات خراب ہوجائیں تو زکوٰۃ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے؟ جب کہ اس کا اپنا گھر اوراپنی دوکا ن ہو؟

اکتیسواں روزہ

عرب ممالک میں روزہ ہندوستان سے ایک دن پہلے شروع ہوتا ہے۔ وہاں ملازمت کرنے والے ہندوستانی بسا اوقات دوران رمضان میں اپنے ملک واپس آتے ہیں ۔ یہاں کبھی انتیس (۲۹) کا چاند نہ ہونے کی وجہ سے تیسواں روزہ رکھنا پڑتا ہے، جو عرب ممالک سے آنے والوں کا اکتیسواں روزہ ہوتا ہے۔ ان کے سلسلے میں یہ سوال ہے کہ وہ اکتیسواں روزہ رکھیں یا نہ رکھیں ؟ بعض حضرات کی طرف سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ چوں کہ قمری مہینہ انتیس (۲۹) یا تیس (۳۰) دن کا ہوتا ہے، اس لیے اکتیسواں روزہ رکھنا درست نہیں ۔ بہ راہ کرم اس معاملہ میں صحیح رہ نمائی فرمائیں ۔

محرم کے روزے

محرم الحرام کے دوروزوں (نواور دس) کی فضیلت احادیث میں  واردہوئی ہے اور یہ روزے عموماً رکھے جاتے ہیں ۔لیکن بعض حضرات یکم محرم سے د س محرم تک روزہ رکھنا بھی سنت قراردیتے ہیں ۔ کیا یہ عمل اللہ کے رسولﷺ اورصحابہ سے ثابت ہے؟ اس کو سنت کہنا کیسا ہے؟

بچوں کاروزہ

آٹھ سال کی عمر کے بچوں پر روزہ فرض نہیں ہے ۔ کیا ماں باپ اس عمر کے بچوں کو زبردستی روزہ رکھواسکتے ہیں ، تاکہ ان کی عادت بنے ؟ یہ بھی بتائیں کہ روزہ کتنی عمر کے بچوں پر فرض ہوتا ہے ؟

روزہ کشائی کی تقریب کا انعقاد

آج کل چھوٹے بچوں سے بھی روزہ رکھوا یا جاتا ہے۔ کوئی بچہ جب پہلی بار روزہ رکھتا ہے تو اس کے افطار کی تقریب بہت دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔ بڑے پیمانے پر دوست احباب کو مدعو کیا جاتا ہے۔ کیا شرعی طور پر ایسا کرنا جائز ہے؟

حج پر قادرشخص کا دوسرے کوحج کرانا

زید ہرلحاظ سے صاحبِ استطاعت ہے ۔ اس پر حج فرض ہے اوروہ سفرِ حج پر قادر بھی ہے، لیکن وہ اپنے عوض اپنی بیوی کو، جس پر حج فرض نہیں ہے ،اپنے پیسے سے محرم کے ذریعے حج کروانا چاہتا ہے ۔ کیا یہ درست ہے ؟

کیا طواف اورسعی کے لیے وضو ضروری ہے؟

کیا طوافِ کعبہ اورسعی بین الصفا والمروہ کے لیے وضو ضروری ہے؟ اگر ہاں تو جس شخص کا وضو اس دوران ٹوٹ جائے وہ کیا کرے؟ کیا وضو کے بعد طواف یا سعی کو وہ از سرنو دہرائے گا یا جتنا کرچکا ہے اس کے آگے مکمل کرے گا؟